Audio Details

آیا نہ ہوگا اِس طرح حسن و شباب ریت پر
گلشنِ فاطمہؓ کے تھے سارے گلاب ریت پر
جانِ بتول کے سوا کوئی نہیں کھلا سکا
قطرہٴ آب کے بغیر اتنے گلاب ریت پر
جتنے سوال عشق نے آلِ رسولﷺ سے کیے
ایک کے بعد اِک دیے سارے جواب ریت پر
پیاسا حسینؓ کو کہوں اتنا تو بے ادب نہیں
لمسِ لبِ حسینؓ کو ترسا ہے آب ریت پر
عشق میں کیا بچائیے عشق میں کیا لُٹائیے
آلِ نبی ﷺنے لکھ دیا سارا نصاب ریت پر
آلِ نبیﷺ کا کام تھا آلِ نبی ﷺہی کر گئے
کوئی نہ لکھ سکا ادیب ایسی کتاب ریت پر
Category
Naat
Language
Urdu
Vocalist / Speaker
Nisar Ahmed Marfani
Continue Listening

More from Nisar Ahmed Marfani

View All →
Menu